105

‘یاسر شاہ کی غیرموجودگی میں دورہ انگلینڈ آسان نہیں ہو گا’ مایہ ناز بلے باز اسد شفیق

لاہور قذافی اسٹیڈیم میں جاری قومی کرکٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز اسد شفیق نے کہا ہے کہ ہماری ٹیم کو فاسٹ باؤلنگ میں برتری حاصل ہے اور محمد عامر اور حسن علی دنیا کی کسی بھی بیٹنگ لائن کو جلد آؤٹ کرنے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔ لیکن یاسر شاہ کی غیرموجودگی میں انگلینڈ اور آئرلینڈ کے خلاف سیریز آسان نہیں ہوگی.

انہوں نے مزید کہا کہ قومی ٹیم کی ناتجربہ کار بیٹنگ لائن کا ادراک کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں بیٹنگ میں بہتری کی ضرورت ہے اور دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کی تیاریوں کے سلسلے میں قزافی سٹیڈیم میں جاری کیمپ میں تمام شعبوں کے ساتھ ساتھ بیٹنگ پر بھی بھرپور توجہ دی جارہی ہے۔

اسد شفیق نے کہا کہ انگلینڈ کی کنڈیشنز بیٹنگ کے لیے چیلنجنگ ہیں لیکن ہمارے بلے بازوں کی کوشش ہو گی کہ اپنے باؤلرز کو اچھا اسکورز بنا کر دیں۔

58 ٹیسٹ میچوں میں قومی ٹیم کی نمائندگی کا اعزاز رکھنے والے بلے باز اسد شفیق نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ سیریز میں انجری کا شکار یاسر شاہ اور گزشتہ سال ریٹائر ہونے والے مصباح الحق اور یونس خان کی کمی محسوس ہوگی۔

‘مڈل آرڈر میں گزشتہ 4، 5 سال سے مصباح الحق اور یونس خان نے پاکستانی بیٹنگ کو سنبھالا دیا ہوا تھا تاہم اب کوشش ہوگی کہ میں، سرفراز اور اظہر علی ان کی ذمے داری کو نبھانے کی کوشش کریں گے۔

اس موقع پر انہوں نے اپنے بیٹنگ آرڈر میں تبدیلی کا بھی اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ ٹیسٹ میچز میں میرا بیٹنگ نمبر چھٹا تھا جہاں پر بعض اوقات دوسری اننگز میں بیٹنگ کا موقع نہیں ملتا لیکن یونس اور مصباح کی ریٹائرمنٹ کے بعد اب مینجمنٹ چاہتی ہے کہ میں چوتھے نمبر پر بیٹنگ کروں۔

انہوں نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں اوپر کے نمبر پر بیٹنگ کرچکا ہوں، اس لیے میرا چوتھے نمبر پر بیٹنگ کرنا مشکل نہیں ہو گا۔

اسد شفیق کا مزید کہنا تھا کہ ون ڈے اور ٹی20 کے مقابلے میں میری ٹیسٹ میچز میں پرفارمنس بہتر ہے تاہم کوشش ہے کہ تینوں فارمیٹ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کروں۔

یاسر شاہ کا ٹیم میں نہ کھیلنا ایک سیٹ بیک ہے کیونکہ یاسر شاہ ایسا باؤلر ہے جو دنیا کی کسی بھی کنڈیشن پر کسی بھی کھلاڑی کو آؤٹ کرسکتا ہے تاہم ہمارے پاس اور اسپنر بھی ہیں جن سے کافی توقعات ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں