82

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میں کھلاڑی فخر زمان نے وہ کام کر دیا جو کوئی اور کھلاڑی نہ کر سکا

لاہور قلندرز نے پی ایس ایل سیزن تھری کا سب سے بڑا ہدف کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو دے دیا ، تاہم 187 رنز کا ہدف دینے میں سب سے اہم کردار فخر زمان کا رہا جنہوں نے کوئٹہ کے باولرز کو مار مار کر ان کا بھرتہ بنا دیا ۔

فخر زمان نے 50 گیندوں پر 9 چوکوں اور 6 چھکوں کی مدد سے 94 رنز کی انتہائی تیز اننگ کھیلی اور انہو ں نے اپنی اس اننگ میں راحت علی کو ایک اوور میں 24 رنز بھی مارے۔

فخر زمان کی جارحانہ بیٹنگ دیکھ کر کیبن میں بیٹھے کمنٹیٹرز بھی خود کو نہ روک پائے اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے نظر آ ئے ۔ تاہم فخر زمان نے پی ایس ایل سیزن میں سب ایک اننگ میں سب سے زیادہ سکور بنانے کا اعزاز اپنے نام کر لیاہے ۔

اس سے پہلے یہ اعزاز واٹسن کے پاس تھا جنہوں نے کراچی کنگز کے خلاف میچ میں 90 رنز کی اننگ کھیلی تھی تاہم اب وہ دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں جبکہ تیسرے نمبر پر شعیب مقصود 85 رنز کے ساتھ براجمان ہیں جو کہ انہوں نے زلمی کے خلاف بنائے ۔ چوتھے نمبر پر ڈینلے 78 رنز کے ساتھ براجمان ہیں اور انہوں نے یہ سکور ملتان سلطانز کے خلاف بنایا تھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں