142

کامران اکمل کی پی ایس ایل میں تیز ترین ہاف سنچری…

پشاور زلمی کے بلے باز کامران اکمل نے پی ایس ایل کی تیز ترین ہاف سنچری بنا لی ہے ۔

کراچی کنگز کے خلاف جاری میچ میں جارحانہ بلے بازی کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے پشاور زلمی کے کامران اکمل نے سترہ گیندوں پر 54 رنز بنا کر پی ایس ایل میچز کی اب تک کی تیز ترین ہا ف سنچری کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔

کامران اکمل نے سولہ اوور ز کے میچ میں کراچی کنگز کے فاسٹ باولر عثمان شنواری کے اوور میں دو چھکے ، تین چوکے اور ایک سنگل رن لیا.

بعد میں اسامہ منیر کے اوور میں کامرا ن اکمل نے دو چھکوں، ایک چوکے اور سنگل رن کے ساتھ پی ایس ایل کی تیز ترین نصف سنچری بنا ڈالی۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے رونچی نے 19 گیندوں پر ہاف سنچری کا ریکارڈ بنایا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں