42

ڈیرن سیمی نے فائنل سے قبل کراچی والوں کیلئے ’اردو ‘ میں پہلا بیان جاری کر دیا ،اور دل لوٹ لیے

پاکستان سپرلیگ سیزن تھری کے فائنل کیلئے کراچی چمک دھمک رہا ہے اور ہر طرف کرکٹ کی دھوم مچی ہوئی ہے اور اس تناظر میں غیر ملکی کھلاڑی بھی کراچی میں موج مستی کر رہے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق ڈیرن سیمی سے پاکستانیوں کی محبت دن بدن بڑھتی ہی جارہی ہے اور اس کی وجہ ڈیرن سیمی کی پاکستان سے محبت ہے اور پاکستانی ڈیرن سیمی کو اپنا ہی ہیرو سمجھتے ہیں جبکہ وہ بھی پاکستان کو اپنا ہی گھر محسوس کرتے ہیں ۔

ڈیرین سیمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ سے فائنل سے قبل کراچی کے شہریوں کیلئے ایک اور پیغام جاری کر دیا ہے جو کہ انہوں نے پوری طرح سے اردو میں جاری کیا ہے.

اپنے پیغام میں ڈیرین سیمی کا کہناتھا کہ ’کراچی والو آپ سب کا بہت بہت شکریہ ، کراچی کی بہترین بریانی کھائی اور مجھے بہت مزہ آیا.

اس سے پہلے ڈیرن سیمی نے کراچی کے شائقین کرکٹ کو سٹیڈیم میں پشاور زلمی کی شرٹ پہن کر آنے اور انہیں سپورٹ کرنے کا پیغام جاری کیا تھا جسے پورے ملک میں بے حد پسند کیا گیا بلکہ بین الاقوامی میڈیا بھی اس کے گن گا رہا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں