140

پی ایس ایل-3 فائنل میچ کیلئے ٹکٹ کی قیمتوں کا اعلان

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پی ایس ایل فائنل کی تیاریاں بھرپور انداز میں جاری ہیں اور فائنل کیلئے شائقین کو ٹکٹ پندرہ مارچ کے بعد دستیاب ہوں گے۔

ٹکٹ پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر دیے جائیں گے اور ٹکٹس آن لائن اور پی سی بی کی جانب سے مقرر کردہ نجی کمپنیوں کی دکانوں میں دستیاب ہوں گے۔

پی ایس ایل کے فائنل مقابلے کا سب سے کم ٹکٹ جنرل انکلوژر کا ہوگا جس کی قیمت 1000 روپے رکھی گئی ہے ٗجبکہ آصف اقبال، وقار حسن اور ماجد خان انکلوژر کیلئے فی ٹکٹ چار ہزار روپے میں دستیاب ہوگا۔

اس طرح اسپیشل چلڈرن، قائد انکلوژر، وسیم اکرم اور عمران خان انکلوژر کے ٹکٹ کی قیمت آٹھ ہزار روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ مقابلے کیلئے سب سے مہنگا ٹکٹ حنیف محمد، فضل محمود اور جاوید میانداد انکلوژر کا ہو گا جس کی قیمت بارہ ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ پی ایس ایل کے تین میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے جن میں سے دو میچز لاہور اور فائنل 25 مارچ کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں