42

پی ایس ایل کا فائنل پشاور زلمی ہی جیتے گی کیونکہ۔۔۔دلچسپ تفصیلات جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

25 مارچ کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا فائنل معرکہ اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے درمیان نیشنل سٹیڈیم میں سجے گا اور سب ہی کو اس کا بے صبری سے انتظار ہے۔

اس میچ سے پہلے کوئی پشاور زلمی کو سپورٹ کر رہا ہے تو کوئی اسلام آباد یونائیٹڈ کی جیت کیلئے پرامید نظرآتا ہے لیکن پشاور زلمی اور 1992ءکے ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کے درمیان انتہائی انوکھی اور دلچسپ ترین مماثلت سامنے آئی ہے جس کے بعد سے پشاور زلمی کے چاہنے والے یہ کہتے نظر آ رہے ہیں کہ ”اپنی جیت پکی ہے۔“

دلچسپ بات یہ ہے کہ 1992ءکا ورلڈ کپ جیتنے کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم نے عمران خان کی قیادت میں لگاتار 5 میچ جیتے جن میں سے فائنل میچ 25 مارچ کو کھیلا گیا تھا.

جبکہ پشاور زلمی نے فائنل میں پہنچنے کیلئے لگاتار 4 میچ جیتے ہیں اور اس کا فائنل میچ بھی 25 مارچ کو ہو رہا ہے جو پشاور زلمی کا لگاتار پانچواں میچ ہے۔

پشاور زلمی زلمی کے مداحوں کا کہنا ہے کہ 1992ءکے ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی طرح پشاور زلمی بھی لگاتار پانچواں میچ جیت کر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) تھری کی ٹرافی اپنے نام کرے گی اور تاریخ کو دہرائے گی.

تاہم اسلام آباد یونائیٹڈ کے مداح بھی اپنی ٹیم کی کارکردگی کے باعث انتہائی پراعتماد دکھائی دیتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں