62

پی ایس ایل فائنل کونسی ٹیم جیتے گی ؟ سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے اس ٹیم کا نام بتا دیا.

پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ بیلنس کے حساب سے اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم پشاور زلمی سے زیادہ بہتر ہے اس لیے ان کا جیتنے کا امکان زیادہ ہے.

ایک نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی میں کرکٹ کو کئی سالوں سے نظر انداز کیا جا رہا ہے، تقریباً نو سال سے زیادہ عرصہ ہو گیا ہے کراچی شہر میں انٹر نیشنل میچ نہیں ہوا.

ان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی میں فائنل کے انعقاد سے شہر میں کرکٹ کو مزید فروغ ملے گا ۔پی ایس ایل فائنل کی ٹیموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ مضبوط ٹیم ہے کیو نکہ ان کے پاس بیٹنگ اور باولنگ کافی مضبوط ہے ۔

بیٹنگ میں رانکی ،ڈومنی ،مصباح اور شاداب سمیت کئی اچھے کھلاڑی ہیں جبکہ باولنگ میں بھی سیمی بہت اچھی باولنگ کر رہے ہیںاور شاداب خان بھی اچھا پرفارم کر رہے ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں