144

پُرمسرت زندگی کے خواہش مند ضرور پڑھیں!

حارث بن کلدہ عرب کا ایک معروف حکیم حاذق گزرا ہے. وہ کہا کرتا تھا کہ جو شخص پرمسرت زندگی کا خواہش مند ہو اسے چاہیے کہ وہ ان باتوں پر سختی سے عمل کرے. تو انشاءاللہ ضرور خوش رہے گا.

1.صبح سویرے جاگے۔ اور سیر کرے.

2. قرض سے جتنا ممکن ہو سکے بچے.

3. غصے کی حالت میں کھانا نہ کھائے۔

4.ایک غذا کے ہضم ہونے سے پہلے دوسری غذا کا استعمال ہرگز نہ کرے۔

5. صحت کی حالت میں دوا کو چھوئے تک نہیں یعنی بلا ضرورت دوا استعمال نہیں کرنی چاہیئے. اور جب بیماری کی علامات نمودار ہوں تو ان کے جڑ پکڑنے سے پہلے پہلے دوا کر لینی چاہیئے.

6.پانی کے بارے میں اس نے کہا کہ پانی جسم کیلئے لازم و ملزوم ہے. لیکن اسے اعتدال سے استعمال کرنا چاہیے اورپانی صاف و شفاف پینا چاہیے۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں