169

”پش ٹو ٹاک وائس میسج “ واٹس ایپ کا فیچر تبدیل کرنے کا فیصلہ

اس سے قبل واٹس ایپ نے 2013 میں پش ٹو ٹاک وائس میسج کا فیچر متعارف کرایا تھا۔
واٹس ایپ اس میں کئی تبدیلیاں کرتی رہتی ہے۔ اور اب کمپنی کچھ ایسے تجربات کر رہی ہے، جن کے بعد بٹن کو ہولڈ کیے بغیر وائس میسج بھیجے جا سکیں گے۔اس کا طریقہ کار کچھ یوں ہوگا کہ اب آپ جیسے ہی وائس میسج ریکارڈ کرنا شروع کریں گے، واٹس ایپ، مائیکروفون بٹن کے لیے سلائیڈنگ انٹرفیس کو سامنے لے آئے گا۔ جسے اوپر سوائپ کرنے سے یہ لاک ہوجائے گا یہ آپشن آدھے سیکنڈ میں ہی سامنےآ جائے گا، اور ریکارڈنگ کے دوران اسے ہولڈ رکھنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

وٹس ایپ کے اندرونی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت اس فیچر کےتجربات کیےجا رہے ہیں، جس کے بعد اس فیچر کو متعارف کرا دیا جائے گا۔ اس فیچر کی تفصیل کچھ یوں ہے.
1.صارفین سوائپ ٹو ٹاک کے فیچر کو استعمال کرتے ہوئے لاک موڈ میں کوئی تصویر یا ویڈیو نہیں دیکھ سکیں گے لیکن آئی فون صارفین یہاں تھری ڈی ٹچ فیچر کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
2.اس کے علاوہ لاک موڈ میں رہتے ہوئے صارفین کےلیے ٹیکسٹ ٹائپ کرنا بھی ممکن نہیں ہوگا۔
3.لاکڈ موڈ میں صارفین کوئی دوسری چیٹ بھی نہیں کھول سکیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں