223

پاک بھارت کرکٹ صرف کھیل ہی نہیں بلکہ…دھونی

تفصیلات کے مطابق ایک لوکل میچ کی تقریب کے دوران بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی. اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایم ایس دھونی کا کہنا تھا کہ پاکستان انڈیا کرکٹ صرف کھیل ہی نہیں بلکہ اس سے بڑھ کربہت کچھ ہے۔

سابق انڈین کپتان نے مزید کہا کہ بہتریہی ہوگا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ کی بحالی کا فیصلہ حکومتوں پر چھوڑ دینا چاہیے اور جب دونوں ملکوں کی حکومتیں اجازت دیں تو کھیلنا چاہیے لیکن اب دونوں ملکوں کی حکومتوں کے درمیان کرکٹ کی بحالی کا فیصلہ سیاسی اور سفارتی شکل اختیار کر چکا ہے۔

ہمیشہ کھیل کو سیاست سے دور ہونا چاہیے لیکن بھارتی ٹیم کا معاملہ کچھ الگ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں