155

پاک آرمی نے پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی کا شکریہ ادا کر دیا کیونکہ ۔۔۔

پاک آرمی کے ڈی جی آئی ایس پی آر آصف غفور باجوہ نے پاکستان میں کرکٹ لانے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی کا شکریہ ادا کردیا ۔

ایک پریس کانفرنس کے دوران بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیئر مین پی سی بی نجم سیٹھی نے پاکستان میں کرکٹ واپس لانے کے لیے بہت کوششیں کی جس پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں .

آصف غفور کا مزید کہنا تھا کہ ہم کھیل اور صحت مند سرگرمیوں پر فخر کرتے ہیں، پاک آرمی میں کھیلنے والے کھلاڑیوں نے غیر ملکی کھلاڑیوں کو سیکیورٹی دینے اور انکی حفاظت کے لیے بندوقیں پکڑ لیں.

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 9 سال بعد کرکٹ کی واپسی ہوئی ہے جو کہ ایک لمبا عرصہ ہے اس دوران مختلف سٹیڈیمز میں کام بھی چل رہے ہیں ۔

میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ نجم سیٹھی سے گفتگو کے دوران انہیں مشورہ دیا کہ اگلے سال دیگر شہروں میں بھی کرکٹ میچ کروائے جائیں اور اس پر کام کیا جا رہا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں