143

پاکستان کے خلاف 3 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز بورڈ کا 13 رکنی اسکواڈ کا اعلان

پاکستان کے خلاف تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز بورڈ نے تیرہ رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے جس میں کرس گیل، براوو ، جیسن ہولڈر شامل نہیں جب کہ پاکستان سپر لیگ تھری کھیلنے والے سنیل نارائن اور کیرن پولارڈ نے بھی پاکستان آنے سے انکار کیا ہے. ویسٹ انڈیز کے اسکواڈ میں چار ایسے کھلاڑی بھی شامل کیئے گئے ہیں جنہوں نے اب تک اپنا انٹرنیشنل ڈیبیو نہیں کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی ٹوینٹی سیریز کا آغاز یکم اپریل سے ہورہا ہے جس کے تحت تین میچز کھیلے جائیں گے جو کہ تینوں میچز کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

قومی ٹیم کی جانب سے پاکستان سپر لیگ تھری کے فائنل کے اگلے دن ہی 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا تھا جس میں پی ایس ایل تھری کے تین نوجوان کھلاڑیوں کو بھی شامل کیا گیا ہے.

البتہ ویسٹ انڈین بورڈ نے بڑے کھلاڑیوں کی جانب سے سیکیورٹی مسائل کے سبب پاکستان آنے سے انکار کے بعد اسکواڈ منتخب کرنے میں بہت تاخیر کی۔

ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ کی جانب سے اب پاکستان کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے 13 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا ہے جس میں جیسن محمد کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں آندرے فلیچر، سیموئل بدری، دنیش رام دین، مارلن سیموئلز، ریاد ایمرٹ، کیمو پال، اندرے میک کارتھی، رومین پاویل، ویرا سیمی پرمال، اوڈین اسمتھ، چیڈوک والٹن اور کیسرک ولیمز شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں