107

ٹی ٹوینٹی سیریز کیلئے پاکستان کی ٹیم کا اعلان ہو گیا، نئے کھلاڑی شامل، نام جان کر شائقین کرکٹ خوشی سے جھوم اٹھیں گے

پاکستان سپر لیگ سیزن تھری کے کامیاب انعقاد کے بعد پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے کھل گئے ہیں اور پاکستانی ٹیم اب غیر ملکی کھلاڑیوں کے ساتھ اپنے ہی ملک میں پنجہ آزمائی کرتی ہوئی نظر آ ئے گی جس کیلئے پندرہ رکنی سکواڈ کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے.

رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ بور ڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے جس میں پی ایس ایل میں نئے سامنے آنے والی تین کھلاڑیوں کو بھی سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے.

جس میں انتہائی شاندار باولر شاہین آفریدی ، آصف علی ، حسین طلعت شامل ہیں ۔ ان تینوں کھلاڑیوں کے علاوہ فہیم اشرف ،محمد نواز ،شادا ب خان ، محمد عامر ، احمد شہزاد ،فخر زمان ،بابراعظم ،شعیب ملک ،حسن علی ، سرفراز ،راحت علی ، عثمان شنوری بھی شامل ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں