72

ُپشاورزلمی کےاس کھلاڑی نے پاکستان آنے سے انکار کر دیا کہ جو چھکا مارنا ’ثواب‘ سمجھتا ہے

پاکستان میں جاری پی ایس ایل تھری کا فائنل میچ پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان 25 مارچ یعنی کل کو نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جانا ہے اور دونوں ٹیمیں اس بڑے معرکے کیلئے بھرپور تیاریوں میں مصروف ہیں لیکن پشاور زلمی کی ٹیم کو اس سے پہلے ناقابل برداشت جھٹکا لگ گیا ہے۔

کرکٹ ذرائع کے مطابق زخمی ہونے کے باعث کراچی کنگز کے خلاف دوسرے پلے آف میچ میں شریک نہ ہونے والے بنگلہ دیشی بلے باز تمیم اقبال فائنل میچ کیلئے بھی کراچی نہیں پہنچ پائیں گے کیونکہ وہ بنکاک میں علاج کرانے میں مصروف ہیں۔

بنگلہ دیشی خبر رساں ادارے کے مطابق تمیم اقبال نے واضح کیا ہے کہ فائنل میچ میں شمولیت سے متعلق وہ کوئی بھی فیصلہ بنکاک میں فزیشن سے ملاقات کے بعد ہی کریں گے۔ کہ آیا وہ میچ کھیل سکتے ہیں یا نہیں.

تمیم اقبال کا مزید کہنا ہے کہ ”نداہاس ٹرافی کے دوران میں تکلیف میں مبتلا ہوا جس کے باعث وہ فائنل میچ میں فیلڈنگ نہ کر سکا جبکہ پی ایس ایل میچ میں بھی فیلڈنگ نہیں کر پایا تھا۔

تمیم اقبال نے 25 مارچ کو ملک واپس آنا ہے جہاں وہ بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ کیساتھ میٹنگ کریں گے، ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ان کے گھٹنے میں ہونے والی تکلیف سنجیدہ نوعیت کی ہے اور قومی ٹیم کیساتھ سیریز کھیلنے کیلئے انہیں آرام کی ضرورت ہے اور قوی امکان ہے کہ وہ پی ایس ایل کا فائنل میچ نہ کھیل سکیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں