45

ویسٹ انڈیز کی ٹیم دورہ پاکستان کیلئے کراچی پہنچی تو ان کا انتہائی پر تپاک استقبال کیا گیا

ویسٹ انڈیز کی ٹیم دورہ پاکستان کیلئے کراچی پہنچ گئی ہے جہاں ان کا انتہائی پر تپاک اور روائتی اندازمیں استقبال کیا گیا ہے.

رپورٹس کیمطابق ویسٹ انڈیزکرکٹ ٹیم کے کھلاڑی جس وقت کراچی ایئر پورٹ سے باہر آئے تو ان کے گلے میں سندھی ’اجرک ‘ اور سر پر سندھی ٹوپی پہنا کر ان کا استقبال کیا گیا، اس موقع پرپاکستان کے وزیر کھیل بھی موجود تھے ،جس کی تصویر بھی سامنے آ گئی ہے. مزید آپ ویڈیو میں دیکھ سکتے ہیں.

ویسٹ انڈیز کی 11 رکنی ٹیم کو انتہائی سخت سیکیورٹی کے حصار میں ہوٹل منتقل کیا گیا ہے تاہم باقی کھلاڑی آج پاکستان پہنچ جائیں گے ۔

یاد رہے کہ ویسٹ انڈیز پاکستان کے خلاف پہلا ٹی ٹوینٹی میچ آج شام کراچی کے سٹیڈیم میں کھیلے گی اور اس حوالے سے سیکیورٹی کے تمام انتظامات کر لیے گئے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں