193

ویرات کوہلی نے عظیم بلے باز برائن لارا کا ایک اور ریکارڈ توڑ ڈالا

ویرات کوہلی مسلسل دو ٹیسٹ اننگز میں ڈبل سنچری بنانے والے دنیا کے پہلے کپتان اور چھٹے بیٹسمین بن گئے.

نئی دہلی کے فیروز شاہ کوٹلہ کرکٹ گراؤنڈ میں سری لنکا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں بھارتی کپتان نے لگاتار تیسری اور کیریئر کی بیسویں سنچری بناتے ہوئے کیریئر میں پانچ ہزار رنز بھی مکمل کرلیےہیں. ویرات کوہلی 63 ویں ٹیسٹ کی 105 ویں اننگز میں 20 سنچریوں اورچودہ نصف سنچریوں کی مدد سے پانچ ہزار رنز مکمل کئے.

بطور کپتانی کے فرائض سر انجام دیتے ہوئے سب سے زیادہ ڈبل سنچریاں بنا کر کوہلی نے ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ بلے باز برائن لارا کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔ برائن لارا کا ٹیسٹ میں پانچ ڈبل سنچریاں بنانے کااعزاز حاصل تھا.

2016 کے اوائل میں کوہلی کے پاس کوئی بھی ڈبل سینچری نہیں تھی، لیکن اب وہ 6 ڈبل سینچریں بنا کر بطور کپتان دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں ۔ سترہ ماہ کے دوران چھٹی ڈبل سنچری بنائی ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں