82

ویرات کوہلی نے انوشکا شرما سے شادی کے بعد مہنگے ترین گھر کی تصاویر اپلوڈ کردیں

ذرائع کے مطا بق بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے سوشل میڈیا پر اپنے نئے گھر کی تصویر شیئر کی ہے، جس میں وہ اورانوشکا شادی کے بعد شفٹ ہوچکے ہیں۔ ویرات کوہلی نے اپنے نئے گھر کی بالکنی میں کھڑے ہوکر باہر کا خوبصورت نظارہ مداحوں کو دکھاتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کہیں اور کیوں جانا چاہیں گے جب آپ کوگھر میں ہی اتنا خوبصورت نظارہ دیکھنے کوملے؟

ممبئی کے علاقے وارلی میں واقع انوشکا اور ویرات کے پانچ کمروں پر مشتمل نئے اپارٹمنٹ کی قیمت 34 کروڑ روپے ہے۔ 35 ویں منزل پر واقع یہ اپارٹمنٹ سکائے بنگلوزکی تعمیرات کا حصہ ہے، جس کا شمار ممبئی کی اونچی عمارتوں میں ہوتا ہے۔ اپارٹمنٹ کی بالکنی سے بحرہ عرب کا خوبصورت منظر نظر آتا ہے جو ویرات کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں بھی نظر آرہا ہے۔

واضح رہے کہ ویرات کوہلی نے یہ اپارٹمنٹ اپنی شادی سے قبل 2016 میں بک کروایا تھا جس کے بعد کہا جارہا تھا کہ ویرات انوشکا شادی کے بعد اس گھر میں رہیں گے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں