209

ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی شادی

انڈین میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی بلے باز ویرات کوہلی اور بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کی اگلے ہفتے شادی طے پائی ہے اور ان کی شادی کی تقریبات آئندہ ہفتے 9، 10، 11 اور 12 دسمبر کو یورپی شہر اٹلی میں ہوں گی۔

انڈین میڈیا کے مطابق ویرات کوہلی شادی کے لیئے کل ہی اٹلی روانہ ہونے والے ہیں اور باقی خاندان اور دوستوں کے لیے بھی یورپی شہر میلان میں ہوٹلز کی بکنگ کرائی جا چکی ہے.

انوشکا شرما کے لیے شادی کا جوڑا فیشن ڈیزائنر سبیاساچی مکھرجی نے ڈیزائن کیا ہے اور انہیں گزشتہ ہفتے اداکارہ کے گھر کے باہر دیکھا گیا تھا۔

یاد رہے کہ اداکارہ انوشکا شرما اور کرکٹر ویرات کوہلی دونوں کی شادی کی خبریں اس سے قبل بھی سامنے آتی رہی ہیں۔ اور دونوں کی دوستی کو طویل عرصہ ہوگیا ہے.

انڈیا میں شادی کی تقریب ممبئی میں 21 دسمبر کو ہوگی جس میں ان کے قریبی دوستوں کو بلایا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں