133

میں عثمان خان شنواری سے معافی مانگتا ہوں کہ۔۔۔ کامران اکمل

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیکنڈ پلے آف میچ میں پشاور زلمی کے کامران اکمل کی شاندار بیٹنگ نے جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ دائیں ہاتھ کے ساتھ بلے بازی کرنے والے اس بیسٹمین نے صرف اسی میچ میں ہی نہیں بلکہ اب تک کئی اہم میچز میں اپنی جارحانہ بلے بازی سے مخالف بالروں کی خوب پٹائی بھی کی۔

کراچی کنگز کے خلاف کھیلے گئے دوسرے پلے آف میچ میں انہوں نے چھکوں اور چوکوں کی بارش کر دی اور صرف 27 گیندوں پر 77 رنز کی انتہائی جارحانہ اننگز کھیلی جبکہ اس اننگز کی خاص بات ہے صرف سترہ گیندوں پر ہاف سنچری مکمل کرنا تھی جو کہ پی ایس ایل کی اب تک کی تیز ترین نصف سنچری ہے۔

اصل دلچسپ اور حیران کن صورتحال اس وقت سامنے آئی جب کامران اکمل نے اپنی اننگزکے حوالے سے ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیا۔

کامران اکمل نے انتہائی اعلیٰ ظرفی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کراچی کنگز کے باﺅلر عثمان شنواری سے معافی مانگ لی جن کے ایک اوور میں انہوں نے تین چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے پچیس رنز بنائے تھے۔

پشاور زلمی کے کھلاڑی کامران اکمل نے اپنے انٹرویو میں عثمان شنواری سے اس ”دھلائی“ پر معافی مانگتے ہوئے کہا کہ انہیں میچ کی اہمیت کے پیش نظر ایسا کرنا پڑ ا لیکن وہ ایک نوجوان کرکٹر کے ساتھ ایسا ہونے پر شرمندہ ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہر کھلاڑی ایک اہم میچ میں اپنی ٹیم کےلئے کچھ کرکے دکھانا چاہتا ہے اور یقینا عثمان خان شنواری بھی ایسا ہی چاہتے ہوں گے لیکن ایک ہی اوور میں اتنے سارے رنز پڑنے کی وجہ سے عثمان شنواری اور ان کی ٹیم کو مایوسی ہو ئی ہوگی جس کیلئے میں ان سے معزرت خواہ ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں