216

معروف کرکٹ رائٹر ڈینس نے عمر اکمل کے ’زخموں پر نمک‘ چھڑکنے میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا.

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے تیسرے سیزن میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے والے عمر اکمل کی ناقص کارکردگی پر ہر کوئی اپنے اپنے ذوق کے مطابق تبصرہ کر رہا ہے اور اس بات پر خوشی کا اظہار بھی کیا جا رہا ہے کہ انہیں ٹیم سے نکال دیا گیا۔

معروف کرکٹ رائٹر ڈینس بھی اس معاملے میں پیچھے نہ رہے جنہوں نے عمر اکمل کے زخموں پر نمکے چھڑکنے میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور پاکستانی صارفین ان کی اس ’ادا‘ پر مر مٹے ہیں۔ انہوں نے نہ کوئی لفظ لکھا اور نہ کوئی تبصرہ کرنے کی کوشش کی، بس ایک تصویر اپ لوڈ کی اور اپنے ساتھ پاکستانیوں کے دل کی بھڑاس بھی نکال دی۔

ڈینس نے جو تصویر شیئر کی اس میں وہ بغیر شرٹ کے بستر پر لیٹے ہیں اور منہ میں انگور کا دانہ دبا رکھا ہے جبکہ ہاتھ میں انگوروں کا پورا گچھا تھام رکھا ہے۔

ہاں جی! یہ تصویر دیکھنے کے بعد یقینا آپ کو کچھ بھی پوچھنے کی ضرورت نہیں رہی ہو گی اور سب کچھ آپ کی سمجھ میں آ ہی گیا ہو گا جبکہ یہ تصویر دیکھنے کے بعد عمر اکمل کی کیا حالت ہوئی ہو گی؟ اس کا اندازہ بھی آپ خود ہی لگا سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں