84

مسٹر بین نے بالآخر ہتھیار ڈال دئیے، اپنی بیگم سے جنگ ہار گئے.

مسٹربین کے نام سے تو آپ سب واقف ہی ہوں گے؟ کچھ عرصہ قبل وہ اپنے سے آدھی عمر کی لڑکی کی محبت میں گرفتار ہوئے اور اس کی خاطر اپنی اہلیہ سنیٹرا ساسٹری کو طلاق دے کر اپنی 25سالہ شادی ختم کر ڈالی۔ اب طلاق کے تصفیے میں مسٹربین نے ہتھیار ڈال دیئے ہیں اور سنیٹرا کو اپنی محبوب ترین چیز دینے پر رضا مندی ظاہر کر دی ہے۔

میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق مسٹر بین نے برطانیہ کے کوٹس ووڈز کے علاقے میں بڑے چاﺅ سے ایک عالیشان لگژری گھر تعمیر کرایا تھا جس پر 1کروڑ پاﺅنڈ تقریباً 1ارب 53کروڑ روپے لاگت آئی تھی۔ اب وہ طلاق کے تصفیے میں یہ گھر اپنی سابق اہلیہ 55سالہ سنیٹرا ساسٹری کو دینے پر رضامند ہو گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 63 سالہ روان اٹکنسن المعروف مسٹر بین کی کچھ عرصہ قبل 34سالہ اداکارہ لوئس فورڈ سے ملاقات ہوئی اور دونوں ایک دوسرے سے محبت کرنے لگے۔ جب ان کی ملاقاتیں منظرعام پر آئیں تو مسٹربین نے اپنی اہلیہ کو طلاق دے دی اور اس وقت وہ لوئس فورڈ کے ساتھ اپنے لندن میں واقع 50لاکھ پاﺅنڈ تقریباً76کروڑ 64لاکھ روپے مالیت کے گھر میں رہائش پذیر ہیں۔

مسٹربین کے دوستوں کا کہنا ہے کہ ”ہمیں یہ سن کر بہت حیرت ہوئی کہ مسٹربین اپنا خوابوں کا گھر سابق اہلیہ کو دینے پر رضامند ہو گئے ہیں۔ اس گھر کی تعمیر کے لیے انہوں نے دس سال تک جدوجہد کی اور کئی ہمسایوں سے قانونی جنگ بھی لڑی۔“

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں