126

مزیدار مشروب ذیابیطس کا خطرہ کم کرنے میں معاون

یورپین سوسائٹی آف کارڈیالوجی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ طرز زندگی میں ایک سادہ تبدیلی کو آزمانا بلڈ گلوکوز لیول کو کافی حد تک کنٹرول کرنے میں مدد گار ثابت ہو سکتا ہے.

اس سے بچاﺅ کافی آسان بلکہ آپ کے کچن میں موجود ہے۔ ا۔س تحقیق کے نتائج طبی جریدے آرکائیوز آف انٹرنل میڈیسین میں شائع ہوئے.

نئی تحقیق کے مطابق چائے ایسا بہترین مشروب ہے جو ذیابیطس ٹائپ کو کنٹرول کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔

محققین کا کہنا تھا کہ دن بھر میں تین سے چار بار کپ چائے پینا ذیابیطس ٹائپ ٹو کے مرض میں مبتلا ہونے کا خطرہ 25 فیصد تک کم کردیتا ہے۔ اور روزانہ تین سے چار کپ کافی پینا اس خطرے کو 33 فیصد تک کم کردیتا ہے۔

تاہم محققین کا مزید کہنا تھا کہ کافی مددگار ضرور ہے مگر دیگر عوامل کو نظر میں رکھنا بھی بہت ضروری ہے، جیسے جسمانی وزن کو کم کرنا یعنی پانچ سے دس فیصد تک جبکہ جسمانی سرگرمیاں جیسے آدھے گھنٹے کی تیز چہل قدمی وغیرہ
شامل ہیں.

انہوں نے مزید کہا کہ جن لوگوں میں ذیابیطس کے مرض کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے، وہ ان عوامل کو اپنا کر اس خطرے کو 40 سے 50 فیصد تک کم کرسکتے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں