114

’مجھے آج صبح بہت تکلیف پہنچی لیکن پھر دل کو تسلی ہوگئی کیونکہ ۔ ۔ ۔

سوشل میڈیا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کاکہناتھاکہ نوازشریف بھی حق کے راستے پر ہے ، وہ بھی اسی نبی ﷺ کا غلام ہے ، جو حق کے راستے پر ہوتا ہے ، اس کے راستے میں مشکلات آتی ہیں لیکن گھبرانا نہیں ، آج پیغام دو اوچھے ہتھکنڈوں پر اترنے والوں کو کہ جنون پہلے سے زیادہ ہے ،وہ سازشوں سے پیچھے نہیں ہٹا۔

مریم نواز کاکہناتھا کہ جب مخالفین کو دیوار پر لکھی ناکامی اور شکست صاف نظرآئی تواوچھے ہتھکنڈوں پراترآئے، اوچھے ہتھکنڈوں پر تبھی کوئی اترتا ہے جب شکست صاف دکھائی دیتی ، منطق ختم اور عقل جواب دے جاتی ہے ، شیرو! آپ کو مبارک ہو، آپ کا دشمن ہار مان چکا ہے ۔ شکست ماننے کیلئے حوصلہ چاہیے ہوتا ہے ، یہ مسلم لیگ ن کے مخالفین کے پاس نہیں ۔

انہوں نے کہاکہ گھٹیا حرکات ہمیشہ شکست کھانیوالا ہی کرتا ہے ، جیتنے والا کبھی نہیں کرتا،صبح حرکت کی گئی اور چند گھنٹوں بعدآپ کے سامنے کھڑی ہوں، ہمت ہے توآﺅ، میں نے سیکیورٹی بیریئربھی ہٹوادیئے ہیں، بلٹ پروف شیشہ بھی کیونکہ میرے اورآپ کے درمیان کوئی نہیں آسکتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں