151

ماہرہ خان کا فواد خان کیلئے یہ ویڈیو پیغام تو یاد ہو گا ’فواد تجھ سے نہیں ہوتا chase‘، اب ایسا پیغام جاری کر دیا ہے کہ اداکار بھی خوش ہو جائیں گے

اسلام آباد یونائیٹڈ نے 25 مارچ 2018 کے روز پشاور زلمی کو تین وکٹوں سے فائنل میچ میں شکست دے کر ایک مرتبہ پھر چیمپئن ہونے کا ٹائٹل اپنے نام کر لیاہے اور اس موقع پر تمام ٹیموں سمیت پوری دنیائے کرکٹ نے انہیں مبارک باد بھی پیش کی ہے تاہم اس موقع پر ماہرہ خان نے ایسا پیغام جاری کر دیا ہے کہ پڑھ کر آپ بھی ہنس دیں گے.

رپورٹس کے مطابق جب یہ ٹورنامنٹ شروع ہو ا تو لیگ میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی آمنے سامنے ہوئے اس موقع پر ماہرہ خان نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا تھا جس میں انہوں نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے برانڈ ایمبیسڈر فواد خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’فواد نہیں ہوتا تجھ سے chase‘ ۔

ماہرہ خان کا یہ پیغام بہت وائرل ہوا تاہم اتفاق ایسا ہوا کہ فائنل میچ میں ایک مرتبہ پھر اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی فائنل میں آمنے سامنے ہوئے اور اس موقع پر اسلام آباد یونائیٹڈ نے میدان مار لیا ۔

ماہرہ خان نے موقع دیکھتے ہوئے مبارک باد کا انتہائی دلچسپ بیان جاری کیا جس میں انہوں نے اپنی حمزہ علی عباسی اور فواد خان کے ساتھ ٹویٹر پر تصویر شیئر کی اور پیغام درج کیا کہ ’ہو گیا chase‘.

اس تصویر پر شائقین کرکٹ اور تینوں ستاروں کے مداحوں کی جانب سے رد عمل کا اظہار کیا جارہا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں