134

مانگنے والے کو کبھی خالی ہاتھ نہیں لوٹایا

ایک مرتبہ حضرت علیؓ دشمنوں کے نرغے میں بہادری سے لڑ رہے تھے . ایک دشمن نے عقب سے حملہ کرنا چاہا.
آپؓ نے سنبھل کر دفاعی وار کیا. ان کے وار سے دشمن کی تلوار ٹکڑے ٹکڑے ہو گئی اوروہ نہتا ہو گیا.

حضرت علیؓ نے فوراََ ہاتھ روک لیا . دشمن دلیر تھا بھاگا نہیں بلکہ کہنے لگا مجھے تلوار دو میں اب بھی لڑنے کیلئے تیار ہوں. حضرت علیؓ نے فوراََ اپنی تلوار اس کے حوالے کر دی اور خود غیر مسلح ہو گئے. دشمن ہکا بکا رہ گیا اورمشکل سے سوال کیا’’آپؓ نے تلوار مجھے دی اور خود غیر مسلح کیوں ہو گئے‘‘.

حضرت علیؓ نے جواب دیا اور کیا کرتا. آج تک ایسا کبھی نہیں ہوا کہ کسی نے مجھ سے مانگا ہو اور میں نے دینے سے انکار کیا ہو. دشمن نے کہا کہ میں آپؓ کی جرأت اور شرافت کے سامنے اپنا سر جھکاتا ہوں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں