178

لیموں کا چھلکا کبھی نہ پھینکیں.

لیموں کے رس کے بے شمار فوائد ہیں مگر لیموں کے رس کے علاوہ اس کا چھلکا بھی بڑے کام کی چیز ہے. جو کہ کینسر سمیت دیگر کئی بیماریوں سے بچاؤ میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔

لیموں کے چھلکوں کا استعمال انسانی جسم کو کینسر جیسی کئی بیماریوں سے بچاتا ہے۔ کئی ادویات میں اس کے چھلکے کا استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کی وجہ سےکولیسٹرول کو انسانی جسم میں کم کرنے میں مدد ملتی ہے. جبکہ انسانی جسم کا مدافعتی نظام بھی اِس سے بہتر ہوتا ہے۔

ماہرین کے مطابق لیموں کے چھلکے میں موجود لیمونائڈز اور فلونائڈز کے باعث کینسر کے خلیات کی نشوونما رکتی ہے جبکہ پرانے کینسر پر بھی قابو پایا جا سکتا ہے۔ لیموں کے چھلکے سے دل کے دورے سے بھی بچاؤ ممکن ہے۔ اس کے علاوہ اس میں موجود وٹامن سی کے باعث دانتوں کی حفاظت اور ان کی اصل صحت برقرار رہتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

2 تبصرے “لیموں کا چھلکا کبھی نہ پھینکیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں