47

لیجنڈ بلے باز یونس خان نے ایسی بات کہہ دی کہ جان کر خود ”کپتان“ بھی خوشی سے پھولے نہیں سمائیں گے

قومی کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ کرکٹر یونس خان نے 1992 ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کے کیپٹن عمران خان کو اپنی آل ٹائم الیون ٹیم کا کپتان قرار دے دیا۔

کرکٹ کا گھر کہلانے والے لارڈز کرکٹ گرائونڈ کی سوشل میڈیا ٹیم کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں یونس خان نے اپنی آل ٹائم الیون ٹیم کے کھلاڑیوں کا اعلان کیا جس میں انہوں نے عمران خان کو اپنی ٹیم کا کپتان منتخب کیا۔

آل ٹائم الیون میں یونس خان نے حنیف محمد اورانڈیا کے سچن ٹنڈولکر کو بطور اوپنر شامل کیا جب کہ جنوبی افریقا کے مایہ ناز آل رائونڈر جیک کیلس کو ون ڈائون اور ویسٹ انڈیز کے برائن لارا کو چوتھے نمبر کے بیٹسمین کے طور پر رکھا۔

مڈل آرڈر کو مضبوط بنانے کے لیے یونس خان نے سر ویو رچرڈز کو پانچویں اور سر گارفیلڈ سوبرز کو چھٹے نمبر پر رکھا۔

یونس خان نے آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے جارحانہ مزاج وکٹ کیپراور بیٹسمین ایڈم گلکرسٹ کو ٹیم میں بطور وکٹ کیپرشامل کیا جب کہ ٹیم کی قیادت کے لیے عمران خان کا انتخاب کیا۔

اسی طرح فاسٹ بالنگ اٹیک انگلینڈ کے سر رچرڈ ہیڈلی اور آسٹریلیا کے گلین میک گرا کے حوالے کیا۔ گھومتی ہوئی گیندوں سے بلے بازوں کو گھمانے والے جادوگر اسپنر متایا مرلی دھرن کو اسپن بالر شامل کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں