110

قومی کرکٹرز کی نیوزی لینڈ میں سیر سپاٹوں کی تصاویر وائرل

پاکستان کرکٹ ٹیم کپتان سرفراز احمد کی قیادت میں نیوزی لینڈ میں موجود ہیں اور میزبان سائیڈ کیخلاف 5 ایک روزہ میچزکی سیریز کے پہلے میچ میں 6 جنوری کو ایکشن میں دکھائی دینگے۔ تاہم نیوزی لینڈ پہنچتے ہی قومی کھیلاڑیوں نے سیر سپاٹے، تاریخی مقامات کا دورہ کیا اور ٹیم بلڈنگ واک میں بھی حصہ لیا۔

تفصیلات کے مطابق سیریز کی تیاریوں سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم نے گزشتہ روزنیلسن شہر کے تاریخی مقامات کا دورہ کیا اور ٹیم بلڈنگ واک میں بھی حصہ لیا، ہیڈ کوچ مکی آرتھر سمیت تمام دوسرے کوچزبھی ہمراہ تھے، اس موقع پر کپتان سرفراز احمد، شعیب ملک، محمد حفیظ سمیت تمام کھلاڑی خوش دکھائی دیے اور انھوں نے تاریخی مقامات کی جی بھر کے سیرکرنے کے ساتھ تصاویر بھی بنائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں