180

قطری شہزادہ پورٹ قاسم ٹرمینل کے افتتاح کیلئے پاکستان آئے ہیں،مریم نواز

نواز شریف کی صاحبزادی اور نواز لیگ کی رہنما مریم نواز کہتی ہیں.پورٹ قاسم پاور پلانٹ پاکستان اور قطر کو قریب لانے میں سنگ میل ثابت ہو گا۔ پورٹ قاسم ٹرمینل کے افتتاح کیلئے قطری شہزادہ حمد بن جاسم بھی پاکستان آئے ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ افتتاحی تقریب میں شرکت سے پہلے قطری شہزادے نے نواز شریف سے ملاقات بھی کی ہے۔ ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے شہزادہ حمد بن جاسم نے کہا کہ مستقبل قریب میں بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کرتے رہیں گے۔ اور پاکستان میں قطری سرمایہ کاری نواز لیگ حکومت کی کوششوں کا ہی نتیجہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں