270

فاسٹ باؤلرسلمان ارشاد کی آسٹریلوی کرکٹ میں کامیابیاں جاری

آزاد کشمیر کے فاسٹ باؤلرسلمان ارشاد کی آسٹریلوی کرکٹ میں کامیابیاں جاری ہیں. سلمان ارشاد نے نادرن ڈسٹرکٹ کے خلاف پانچ وکٹیں لیں۔

بہترین کارکردگی کی بنیاد پر سلمان ارشاد کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

گذشتہ میچ میں سلمان ارشاد نے آٹھ وکٹیں لیں تھیں. آسٹریلیا میں مزید کرکٹ کیلئے کنٹریکٹس کی آفر ہونے لگیں۔

یاد رہے کہ پاکستان بھر میں کیے گئے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں راولا کوٹ کے فاسٹ باﺅلر سلمان ارشاد نے تیز ترین باﺅلر کا اعزاز جیتا تھا۔ ٹرائل کے دوران 144 کلومیٹر کی رفتار سے باؤلنگ کرا کے سب کو حیران کر دیا تھا، انتخاب کے بعد لاہور قلندرز کی مینیجمنٹ نے سلمان کو آ سٹریلیا بھجوایا جہاں اس نے اپنی باؤلنگ سے دھوم مچا رکھی ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں