165

شاؤمی کا ”می میکس 2 “ پاکستانیوں کیلئے دستیاب ہے.

پاکستان میں چینی سمارٹ فون کمپنی شاؤمی نے اپنا نیا فلیگ شپ سمارٹ فون ”می میکس 2“ فروخت کیلئے پیش کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شاؤمی نے رواں سال ستمبرمیں ”می میکس ٹو“ کو چین میں متعارف کرایا تھا جو کہ لگ بھگ بیزل لیس جبکہ فیچرز کے لحاظ سے ایپل اور سام سنگ کے برابر ہے. اس کے باوجود اس کی قیمت بہت کم ہے۔

گزشتہ سال کے می مکس کی طرح می مکس ٹو بھی بڑی اسکرین کے ساتھ ہے. جسکو پاکستان میں متعارف کرایا گیا ہے. اس کے اطراف اور اوپر بیزل نہ ہونے کے برابر ہیں. بس جہاں سیلفی کیمرہ موجود ہے وہاں یہ بیزل کچھ نمایاں ہے۔

5.99 انچ اسکرین میں اسپیکر کو بھی چھپایا گیا ہے اور ڈسپلے کا ریشو 18:9 ہے جس کے باعث یہ دیکھنے میں می مکس سے بھی بہت چھوٹا لگتا ہے۔

کوالکوم اسنیپ ڈراگون 835 پراسیسر کی وجہ سے یہ گلیکسی نوٹ ایٹ اور گلیکسی ایس ایٹ جتنا طاقتور ہے.

جبکہ اس میں سکس/ 8 جی بی ریم ہے اور اس لحاظ سے بھی یہ نوٹ ایٹ کے برابر جبکہ ایس ایٹ سے بہتر ہے۔اس میں 64، 128 اور 256 جی بی تک اسٹوریج والے ورژن دستیاب ہوں گے۔

اس فون میں بیک پر صرف ایک بارہ میگا پکسل کیمرہ نصب کیا گیا ہے حالانکہ اس کمپنی کے متعدد فونز ڈوئل رئیر کیمرے کے ساتھ ہیں۔اس فون کو پاکستان میں 64 ہزار 999 روپے میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں