102

سعودی ولی عہد نے ایسا اعلان کر دیا کہ پوری دنیا میں کھلبلی مچا دی…

ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب ایٹم بم نہیں بنانا چاہتا لیکن اگر ایران نے بنا لیا ہے تو ہم بھی اس کھیل میں شامل ہوں گے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے ہی امریکہ ، جنوبی کوریا ، روس ، فرانس اور چین سعودی عرب کیلئے پہلے دو نیوکلیئر ری ایکٹر بنانے کیلئے اربوں ڈالر کے کنٹریکٹ کیلئے بولی لگانے کیلئے تیاری کر رہے ہیں ۔

سعودی عرب کی حکومت کی جانب سے اس خواہش کا اظہار کیا گیا تھا کہ وہ امن کیلئے ایٹمی ٹیکنالوجی حاصل کرنا چاہتے ہیں تاہم یہ بات واضح نہیں کی گئی تھی کہ وہ اس کے ذریعے ایٹمی ہتھیار بنائیں گے یا نہیں ۔

سعودی حکومت کی جانب سے ایٹمی پروگرام شروع کرنے کیلئے قومی قانون بھی منظور کر لیا گیا ہے، اور اس کی حدود امن کا قیام رکھا گیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں