728

سری لنکن بلے باز کمار سنگاکارا نے ٹوٹے دل کیساتھ شاندار پیغام جاری کر دیا، پوری دنیا کے مسلمانوں کے دل جیت لئے

سری لنکن میں مسلمانوں پر تشدد کے واقعات کیخلاف سری سنکن لیجنڈ بلے باز کمار سنگاکارا نے اپنی قوم کے نام ایسا پیغام دیا ہے کہ پوری دنیا کے مسلمانوں کے دل جیت لئے ہیں۔

کینڈی میں انتہاءپسندوں نے مسلمانوں کی املاک اور مسجدوں کو نقصان پہنچایا تو کمار سنگاکارا نے ہم وطنوں کو درد بھرا پیغام دیا کہ اپنی آنکھوں پر نفرتوں اور خوف کے پردے نہیں پڑنے دے سکتے اور کسی کو مذہب کی بنیاد پر نشانہ نہیں بنایا جا سکتا۔
انہوں نے کہا کہ ” کیا اہم اخلاقی طور پر اپنے کرپٹ ہو چکے ہیں کہ ہم یہ نہیں دیکھ رہے کہ ہمارے بغیر سوچے سمجھے کئے گئے اقدامات ہم سب کے مستقبل کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔ ہم اپنی آنکھوں پر اپنے نظرئیے پر نفرت اور خوف کا پردہ نہیں پڑنے دے سکتے۔

سنگاکارا نے کہا نسل پرستی اور تشدد کی کوئی جگہ نہیں، دوسروں کو مسلمان یا تامل نہیں محبت کی نگاہ سے دیکھیں۔ انہوں نے کہا کہ ”جب میں اپنے سری لنکن بہن بھائیوں کی آنکھوں میں دیکھتا ہوں تو مجھے فرق نظر نہیں آتا۔ مجھے سنہالیز، مسلمان یا تامل نہیں دکھتا، آئیں ہم مل کر نسل پرستی اور تشدد کیخلاف کھڑے ہوں۔


اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں