110

سری لنکا کے خلاف ٹرپل سینچری میں استعمال ہونے والا بیٹ کس کا تھا؟

2009 میں سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میچ میں ٹرپل سنچری بنانے کے دوران استعمال ہونے والا بیٹ ایک بچے سے خریدا تھا، قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا.

یونس خان کا تفصیلات بتاتے ہوئے کہنا ہے کہ سٹیل ٹاؤن کراچی کے علاقے ایک گراؤنڈ میں بچے کرکٹ کھیل رہے تھے اورمیں بھی اُن کے ساتھ کرکٹ کھیلنے لگا. میں نے ایک بچے سے بیٹ مانگا تھا اورجب اس بیٹ سے کرکٹ کھیلی تو وہ بیٹ مجھے بہت اچھا لگا. بعد میں نے اس بچے سے 300 روپے کے عوض وہ بیٹ خرید لیا تھا.

بیٹ کو لے کر میں نے سٹیکر اتارے اور اس بیٹ کو میں نے سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میچ میں استعمال کیا تھا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

سری لنکا کے خلاف ٹرپل سینچری میں استعمال ہونے والا بیٹ کس کا تھا؟” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں