200

سام سنگ کا ڈوئل سیلفی کیمرہ فون

مشہور جنوبی کورئین کمپنی سام سنگ نے گلیکسی اے سیریز کا ایک اور فون سام سنگ اے 8 موبائل فون سامنے آگیا اس فون کی خاص بات یہ ہو گی کہ یہ ڈوئل سیلفی کیمرہ پر مشتمل ہو گا۔ جس کے 2018 میں متعارف کرائے جانے کے امکانات ہیں۔

رپورٹس کے مطابق اس کی خاص بات یہ ہے کہ یہ سام سنگ کا پہلا فون ثابت ہونے والا ہے جس کے فرنٹ پر دو سیلفی کیمرے نصب کیئے جارہے ہیں۔ کمپنی اسے سیلفی کے شوقین افراد کے لیے تیار کررہی ہے۔ گلیکسی اے ایٹ میں ایس ایٹ کی طرح انفٹنی ڈسپلے اور بیزل لیس اسکرین ہوگی۔

اس فون کے فرنٹ پینل کی تصویردیکھنے سے اندازہ ہوتا ہے کہ ایس ایٹ کی طرح اس میں بھی ہوم بٹن موجود نہیں ہوگا جبکہ دو سیلفی کیمرے دیئے جائیں گے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں