94

دپیکا پڈوکون اداکارہ کی مشکلات مزید بڑھ گئیں.

تفصیلات کے مطابق بھارتی فلمسٹار دپیکا پڈوکون گزشتہ دنوں اپنی فلم کے حوالے سے کہا تھا کہ ان کی فلم کو نمائش سے کوئی نہیں روک سکتا۔ لیکن بالی ووڈ فلم ”پدماوتی “ کے تنازعے میں دپیکا پڈوکون اداکارہ کی مشکلات مزید بڑھ گئیں ہیں.
فلم کے سکرپٹ پر ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے دھمکیاں موصول ہونے پر گھر کے باہر پولیس کی مزید بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے.

مگر اس کے جواب میں ہندو انتہا پسندوں نے اب ’پدماوتی‘ کی ریلیز روکنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ فلم کی نمائش ہوئی تو دپیکا پڈوکون کی ناک کاٹ دیں گے.

ان دھمکیوں کے دیکھتے ہوئے ادا کارہ دپیکا کے گھر کے بعد پولیس کی بھاری نفری تعنات کر دی گئی ہے۔
خیال رہے کہ بالی وو ڈ کی متنازعہ ترین فلم ”پدماوتی“ آئندہ ماہ یکم دسمبر کو بھارت سمیت دنیا بھر میں ریلیز ہونی ہے.
اور فلم کی نمائش ہونے سے پہلے ہی اس کے خلاف احتجاج ہونا شروع ہو گیا ہے.

فلم کی نمائش سے قبل ہی بھارتی ہندو انتہا پسند تنظیمیں اس نمائش کو روکنے کے لیے احتجاج کر رہے ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں