103

حکومت پاکستان نے 2 ماہ کی تنخواہیں جاری کر دی.

پاکستان سٹیل ملز ملازمین کی سن لی گئی، حکومت نے دو ماہ کی تنخواہیں جاری کردی۔

پاکستانی وزارت خزانہ نے پاکستان سٹیل ملز ملازمین کی اگست اور ستمبر کی تنخواہیں جاری کردی ہیں، حکام کے مطابق تنخواہوں کی مد میں 78 کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں جو جلد ہی سٹیل ملزملازمین کے اکاونٹس میں منتقل کر دیے جائیں گے۔

حکومت پاکستان کے اس فیصلے سے سٹیل ملز ملازمین کے چہرے کھل اٹھے ہیں مگر اب بھی ملازمین کو اکتوبر سے نومبر کی تنخواہیں ملنا ابھی باقی ہیں۔

یاد رہے کہ سٹیل ملز کا پیداواری عمل گذشتہ ڈھائی برس سے مکمل طور پر بند ہے اوراس وقت سٹیل ملز کا مالیاتی خسارہ 450 ارب روپے سے تجاوز کرچکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں