154

حسین طلعت اور سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق کا آپس میں کیا تعلق ہے؟ حیران کن انکشاف منظرعام پر آ گیا

پاکستان سپر لیگ سیزن تھری میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر کے پہلی مرتبہ قومی ٹی 20 ٹیم میں شامل ہونے والے حسین طلعت اور پاکستانی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق کے درمیان دلچسپ ’تعلق‘ کا انکشاف ہوا ہے۔ جسے بہت کم ہی لوگ جانتے ہوں گے.

پاکستانی قوم کو یہ جان کر خوشی اور حیرت ہو گی کہ پی ایس ایل میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرنے والے حسین طلعت کا تعلق سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق کے علاقے شاہدرہ سے ہے.

جب حسین طلعت نے سڑکوں اور میدانوں میں کرکٹ شروع کی تو ان کیلئے یہی بات خوشی کا سبب تھی کہ ٹیسٹ کرکٹر عبدالرزاق اس علاقے سے تعلق رکھتے ہیں۔

کرکٹر حسین طلعت کا کہنا ہے کہ انہیں پی ایس ایل کے دوران ہی اندازہ ہو گیا تھا کہ ان کی عمدہ کارکردگی انہیں جلد پاکستانی ٹیم میں شامل کرائے گی اور پھر ایسا ہی ہوا۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ ”میں انٹرنیشنل کرکٹ کے چیلنج کیلئے تیار ہوں کیونکہ پی ایس ایل میں کارکردگی اچھی رہی ہے اور اس کے علاوہ ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

حسین طلعت نے پاکستانی ٹیم کی جانب سے بھی عمدہ کارکردگی دکھانے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کوشش ہو گی کہ جس طرح پی ایس ایل میں پرفارم کیا ہے اسی طرح وہ پاکستانی ٹیم کی طرف سے بھی ایسی ہی کارکردگی کا مظاہرہ کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں