110

جیت کی خوشی میں ماہرہ خان نے ایسی حرکت کردی کہ ان کی اپنی والدہ ہی ناراض ہوگئیں

پاکستان کی خوب صورت اداکارہ ماہرہ خان کی والدہ محترمہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) تھری کے دوسرے پلے آف میچ میں پشاور زلمی کی فتح پر اپنی ہی صاحبزادی سے ‘ناراض’ ہوگئیں۔

اداکارہ ماہرہ خان کراچی کی شہری ہیں لیکن پی ایس ایل تھری میں وہ پشاور زلمی کی ایمبیسڈر ہیں اور اپنی ٹیم کو بھرپور انداز میں سپورٹ بھی کر رہی ہیں۔

ماہرہ خان نے جب پشاور زلمی کی فتح پر خوشی کا اظہار کیا تو ان کی والدہ ان سے خفا ہوگئیں۔

ماہرہ نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بتایا کہ ان کی والدہ ان سے بات نہیں کر رہیں کیونکہ ان کی ٹیم پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو شکست جو دے دی۔

ایک طرف تو ماہرہ اپنی ٹیم کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے پر کافی خوش ہیں اور انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ پشاور زلمی پی ایس ایل 2 کی طرح پی ایس ایل 3 کی بھی فاتح ٹیم قرار پائے گی۔

اُمید ہے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہونے والے پی ایس ایل 3 کے فائنل میچ میں ماہرہ خان بھی شرکت کریں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں