212

ثانیہ مرزا کے پسندیدہ کرکٹر شعیب ملک نہیں بلکہ…

پاکستان کے مایہ نازکرکٹر شعیب ملک کی بیوی ثانیہ مرزا کا شمار ایک بہترین ٹینس کھلاڑیوں میں ہوتا ہے ۔ثانیہ مراز سوشل میڈیا پر خوب ایکٹیو رہتی ہیں. او ر اپنے مداحوں کے سوالوں کا جواب بھی دیتی رہتی ہیں. ثانیہ اور شعیب کا شمار پاک بھارت کی خوشگوار جوڑیوں میں ہوتا ہے۔

ثانیہ مرزا نے ٹویٹر پر اپنے مداحوں کے سوالوں کو جواب دیا اور اپنے مداحوں سے ڈھیر ساری باتیں بھی کی ۔ جب ایک مداح نے ان سے یہ پوچھا کہا کہ آپ کا پسندیدہ کرکٹر کون ہے ؟ شعیب ملک کو نکال کر ۔۔۔توثانیہ مرزا نے ویرات کوہلی ،مہندر سنگھ دھونی یا کسی اور کھلاڑی کا نام نہیں لیا بلکہ انہوں نے سچن ٹنڈولکر کا نام لیا ہے. ثانیہ مرزا کے مداح یہ جواب سن کر حیران رہ گئے کیونکہ انہیں اس جواب کی توقع نہیں تھی.

کیونکہ ثانیہ مرزا ہمیشہ پاکستان کے اہم میچز کے دوران پویلین سے اپنے شوہر کی ہمت بندھاتی نظر آتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں