177

ثانیہ مرزا کا بھارتی ٹیم میں سب سے فیورٹ کرکٹر کون ہے؟ جان کر شعیب ملک بے اختیار کہہ اٹھیں گے ”ثانیہ مرزا، اپنے بیان سے پھر جا!

پاکستانی کرکٹ شائقین کی ’بھابھی‘ ثانیہ مرزا سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتی ہیں اور اپنی تصاویر اور ویڈیوز وغیرہ اپ لوڈ کرنے کے علاوہ مختلف میچوں کے حوالے سے اپنے جذبات کا اظہار بھی کرتی رہتی ہیں۔

ایک انٹرویو کے دوران ثانیہ مرزا سے پوچھا گیا کہ بھارتی ٹیم کے کھلاڑیوں میں سے آپ کا فیورٹ کھلاڑی کون ہے؟ تو ثانیہ مرزا نے اس سوال کا ایسا حیران کن جواب دیا کہ جان کر شعیب ملک بھی بے اختیار کہہ اٹھیں گے ”ثانیہ مرزا، اپنے بیان سے پھر جا“

ثانیہ مرزا نے مزید کہا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم میں میرے فیورٹ کھلاڑی ویرات کوہلی ہیں اور ان کی بیٹنگ دیکھ کر بہت لطف آتا ہے۔ اس موقع پر سری لنکن کرکٹ ٹیم میں سے فیورٹ کھلاڑی کے بارے میں بھی پوچھا گیا تو انہوں نے جواب دیا کہ کمار سنگاکارا سری لنکن ٹیم میں سے ان کے فیورٹ کھلاڑی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں