122

بی پی ایل میں پاکستانی کھلاڑیوں کی کارکردگی

بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں پاکستانی باؤلرز نے خوب رنگ جمایا ہوا ہے. لیکن پاکستانی بلے باز خاطر خواہ پرفارمنس نہیں دکھا پائے ہیں . حسن علی اور شاہد آفریدی کی شاندار بولنگ نے شائقین کے دل جیت لیے اور بیٹنگ میں شعیب ملک اور مصباح الحق ہی کوشش کرتے نظر آئے ۔

اِن دنوں بی پی ایل کی رعنائیاں عروج پرہیں. اور کرکٹ کے شائقین کیلئے خوب رونقیں ہیں. جس میں شاہد آفریدی اب تک گیارہ کھلاڑیوں کو آؤٹ کرکے دوسرے کامیاب بولر ہیں. فاسٹ باؤلر حسن علی نے ایک میچ میں پانچ وکٹیں لینے کا معرکہ سرانجام دیا ہے. اور کل آٹھ کھلاڑیوں کو آؤٹ کر کے پویلین کی راہ دکھائی ۔ محمد سمیع بھی آٹھ وکٹوں کیساتھ نمایاں ہیں ۔

بی پی ایل میں پاکستانی بلے باز خاطرخواہ پرفارمنس نہیں دکھا سکے ہیں.ابھی تک شعیب ملک تین میچز میں 108 اور مصباح الحق چار میچوں میں صرف 83 رنز بنا پائے ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں