99

بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون پر سانپ پھینکے جانے کی ویڈیو نے ریکارڈ بنا دیا.

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر بے باک بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون پر سانپ پھینکے جانے کی ویڈیو نے نیا ریکارڈ بنا دیا ہے.
اداکارہ سنی لیون نے اپنے انسٹاگرم پر ایک ویڈیو شیئر کی جو کہ جگتا ہے ایک ڈرامے یا اشتہار کے سیٹ پر بنائی گئی ہے. اس مختصر ویڈیو کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ سنی لیون ایک چیئر پر بیٹھ کر کچھ پڑھنے میں مصروف دکھائی دے رہی ہیں. اچانک ہی اسی دوران اُن پر سنی رنجانی نے ایک مصنوعی سانپ پھینکا جو کہ ہوبہو اصلی سانپ جیسا دکھائی دے رہا ہے۔
مصنوعی سانپ کو دیکھ کر اداکارہ سنی لیون خوف کے مارے ڈر جاتی ہیں. اور پیپر پھینک کر ساتھی رکن سنی رنجانی کے پیچھے بھاگنے لگتی ہیں. محض پانچ گھنٹوں میں دس لاکھ اور گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں بیس لاکھ سے زائد سنی لیون کی اس ویڈیو کو دیکھا گیا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں