100

باؤلرز کی دھجیاں اڑا دینے والے کرکٹر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا، پوری دنیا کو حیران پریشان کر دیا

ویسٹ انڈیزکرکٹ کے مایہ ناز بلے باز اور ٹی 20 کرکٹ میں باؤلرز کی دھجیاں اڑا دینے کی وجہ سے شہرت رکھنے والے کرس گیل نے ورلڈ کپ 2019ءکو اپنا آخری ٹورنامنٹ قرار دے دیا ہے جس کے باعث پوری دنیا میں کرس گیل کے چاہنے والے افسردہ ہو گئے ہیں۔

کرس گیل ورلڈکپ کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنے کیلئے زمبابوے میں موجود تھے جہاں انہوں نے متحدہ عرب امارات کے خلاف میچ میں شاندار سنچری بھی سکور کی مگر اس کے بعد کے میچوں میں خاطرخواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے ورلڈکپ 2019ءکیلئے کوالیفائی کر لیا ہے جو انگلینڈ اینڈ ویلز میں کھیلا جائے گا۔

ویسٹ انڈیز کا ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرنے پر کرس گیل نے خوشی کا اظہار کیا لیکن ساتھ ہی اس ٹورنامنٹ کو اپنے کیرئیر کا آخری ٹورنامنٹ بھی قرار دے دیا اور کہا کہ چونکہ یہ میرا آخری ورلڈ کپ ہے اس لئے میں خود کو مکمل فٹ رکھ کر بہترین کارکردگی دکھانے کی بھرپور کوشش کروں گا۔

انہوں نے زمبابوے حکومت اور کرکٹ بورڈ کی مہمان نوازی پر ان کا شکریہ ادا بھی کیا جبکہ ان کی ٹیم کی حمایت کرنے پر عوام کے بھی مشکور نظر آئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم یہاں جس مقصد کیلئے آئے تھے، وہ پورا ہو گیا ہے اور یہاں سے ہمیں جتنی محبت ملی، وہ ہمیشہ یاد رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں