100

ایسی خبر آ گئی کہ جان کر آپ بھی بے اختیار کہہ اٹھیں گے ”یہ کپ تو اپنا ہی ہے“

ایشین کرکٹ کونسل نے پاکستان کے سٹار آل راﺅنڈر شاہد خان آفریدی کی ٹویٹ پر شور کرنے والے بھارت کے منہ پر زوردار ”طمانچہ“ مارا ہے اور اس سے ایشیاءکپ 2018 کی میزبانی بھی چھین لی ہے لیکن اب یہ کس اسلامی ملک میں ہو گا؟ پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری آ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں پاکستان اورانڈیا کے کشیدہ تعلقات کے باعث بھارت سے ایشیاءکپ 2018ءکی میزبانی چھین لی گئی ہے اور اب یہ ٹورنامنٹ متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا۔ ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں ایمرجنگ ٹیمز ایشیاءکپ پاکستان اور سری لنکا میں کروانے کا فیصلہ بھی کیا گیا جبکہ ایشین کرکٹ کونسل کا اگلا اجلاس بھی پاکستان میں ہی ہو گا۔

یاد رہے کہ ایشیاءکپ 2018ء پندرہ ستمبر سے تیس ستمبر تک بھارت میں کھیلا جانا تھا تاہم اب یہ ٹورنامنٹ متحدہ عرب امارات میں ہو گا جو پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ پر پابندی کے بعد سے پاکستان کرکٹ ٹیم کا ہوم گراﺅنڈ کا کردار بھی ادا کر رہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ شائقین کرکٹ خوش ہیں کہ یہاں پاکستان کی جیت کے امکانات بھی زیادہ ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں