217

اگر کسی نے میچ فکسنگ کی آفر کی تو…

پی ایس ایل سپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ محمد عرفان کہتے ہیں کہ اب اگر کسی نے سپاٹ فکسنگ کی آفر کی کوشش بھی کی تو بالوں سے کھینچتا ہوا حکام کے پاس لے کر جاؤں گا۔

تفصیلات کے مطابق محمد عرفان کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ اگر اب کسی نے مجھے غلط راہ پر ڈالنے کی کوشش کی تو میں گریبان سے نہیں بلکہ بالوں سے کھینچتا ہوا اینٹی کرپشن یونٹ کے پاس لے جاؤں گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پہلے مجھ سے چھوٹی سی غلطی ہوئی میں نے وقت پر حکام بالا کو نہیں بتایا تھا، اوراب اگر دوست یا کوئی اور مذاق میں بھی ایسی بات کرے گا تو سب سے پہلے( اے سی ایس یو) کو بتاؤں گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں