185

انڈین کرکٹر محمد شامی کی اہلیہ نے شوہر پر تشدد اور دھوکہ دینے کا الزام لگا دیا

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرکٹرمحمد شامی کی اہلیہ ہاسن جہاں نے سنگین الزامات لگائے ہیں، ہاسن کا کہنا ہے کہ گزشتہ ماہ دورہ افریقا سے واپسی پر محمد شامی نے انہیں مبینہ طور پر بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔

ہاسن جہاں نے مزید کہا ان کے شوہر اور سسرالیوں کی جانب سے گزشتہ دو سال سے زد و کوب کیا جارہا ہے لیکن اب بہت ہوچکا ہے۔

ہاسن کے مطابق انہوں نے خاموش رہنے کی بہت کوشش کی اور شوہر کی غلطیاں بھی برداشت کیں لیکن محمد شامی نے دھمکیاں دینا شروع کردی تھیں اس کے باوجود اپنے خاندان اور بیٹی کی خاطر سب کچھ سہتی رہی۔

ہاسن نے الزام عائد کیا کہ محمد شامی انہیں دھوکہ دے رہے تھے اور مختلف لڑکیوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر نازیبا گفتگو کیا کرتے تھے جن کے ثبوت موجود ہیں۔

ہاسن نے کہا کہ انہوں نے دستیاب ثبوت کی بنیاد پر اپنے شوہر کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دوسری جانب کرکٹر محمد شامی نے اس حوالے سے سماجی رابطہ سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ان کی ذاتی زندگی سے متعلق جتنی بھی خبریں گردش کر رہی ہیں وہ سب جھوٹ پر مبنی اور سازش ہیں۔

شامی نے لکھا کہ یہ انہیں بدنام کرنے کی سازش ہورہی ہے اور ان کا کھیل خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں