140

انڈین بولی وڈ کی سپر اسٹار سری دیوی کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کردی گئیں

انڈین بولی وڈ کی سپر اسٹار سری دیوی کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کردی گئیں۔

سری دیوی دبئی میں اپنے شوہر بونی کے کپور کے بڑے بھتیجے کی شادی میں شوہر اور چھوٹی بیٹی خوشی کپور کے ساتھ گئی تھیں، وہ امیریٹس ٹاورز ہوٹل میں ٹھہری تھیں، جہاں ان کی موت ہوئی۔

اداکارہ چوبیس فروری کی رات نو بجے کے بعد دبئی کے معروف امیریٹس ٹاورز ہوٹل میں نہانے کے دوران پانی کے ٹب میں ڈوبنے سے چل بسیں تھیں۔

ابتدائی طور پر کہا گیا تھا کہ سری دیوی کی موت حرکت قلب بند ہونے سے ہوئی ہے، تاہم 26 فروری کو دبئی پولیس کی جانب سے اداکارہ کی جاری کردہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ان کی موت کو حادثہ قرار دیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ اداکارہ نہانے کے دوران بے ہوش ہونے کی وجہ سے ڈوب کر ہلاک ہوئیں۔

تحقیقی رپورٹ سے یہ بھی پتہ چلا تھا کہ اداکارہ نے نہانے سے قبل شراب نوشی کر رکھی تھی، جس وجہ سے وہ نہانے کے دوران بے ہوش ہوگئیں۔

دبئی پولیس اور پبلک پراسیکیوشن نے 27 فروری تک ان کے موت کی تحقیقات کیں، جس کے بعد اس کی موت کو حادثہ قرار دے کر تحقیقات بند کردی گئی تھی۔

اداکارہ کی لاش کسی دلہن کی طرح سجایا گیا تھا، ان کے ماتھے پر تلک کا نشان لگانے سمیت انہیں سرخ ساڑہی پہنائی گئی، جب کہ ان کی میت کو اٹھانے والی ٹرک کو پھولوں سے سجایا گیا تھا۔

سری دیوی کی آخری رسومات میں ان کی اہل خانہ سمیت بولی وڈ ستاروں، معروف سیاسی، سماجی، میڈیا و کاروباری افراد سمیت ان کے ہزاروں مداحوں نے شرکت کی۔














اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں