130

انڈر 19 ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے.

انڈر 19 کپ کیلئے 15 رکنی قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے جس کی قیادت حسان خان کرینگے۔میگا ایونٹ سے قبل قومی ٹیم آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کیخلاف میچز کھیلے گی۔

قومی ٹیم انڈر 19 ورلڈ کپ سے قبل آسٹریلیا کے خلاف 3 میچز کی سیریز کھیلے گی. پہلا میچ 27 دسمبر، دوسرا 29 دسمبر جب کہ تیسرا میچ 31 دسمبر کو کھیلے گی. قومی جونیئرز کا تربیتی کیمپ سات دسمبر سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں لگایا جائے گا۔

منتخب ہونے والے کھلاڑیوں میں محسن خان، عمران شاہ، زید عالم، روحیل نذیر، محمد طحہ، عماد عالم، علی زریاب، سعد خان، کپتان حسان خان، موسی خان، شاہین شاہ، منیر ریاض، ارشد اقبال، محمد علی،اور سلیمان شفقات شامل ہیں۔

ریزو کھلاڑیوں میں محمد جنید، حیدر علی، محمد الیاس، اعظم خان، مختار احمد کو سلیکٹ کیا گیا ہے. یاد رہے انڈر 19 ورلڈ کپ کا آغاز 13 جنوری سے نیوزی لینڈ میں ہوگا۔

مزید تفصیلات جاننے کیلئے ویڈیو پر کلک کریں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں