42

اس کھلاڑی کا تو ضرور کریڈٹ بنتا ہے کیونکہ ۔۔۔

پشاور زلمی کے فاسٹ باولر وہاب ریاض نے کہا ہے کہ آخری اوور میں عمدہ بلے بازی کا کریڈٹ انور علی کو تو ضرور دینا چاہیئے. کیونکہ انہوں نے آخری اوور میں بہت کوشش کی.

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے انور علی نے آخری اوور میں 22 رنز سکور کیا لیکن ٹیم کو کامیابی نہیں دلوا سکے اور صرف ایک سکور سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔

تفصیلات کے مطابق وہاب ریاض کا کہناتھا کہ ہمیں پورے ٹورنامنٹ میں فٹنس مسائل کا سامنا رہا اور اللہ پاک کا شکر ادا کرتا ہوں، کہ میری کارکردگی میں تسلسل آیا ہے ۔

انہو ں نے مزید کہا کہ جس طرح ڈیرن سیمی نے ٹیم کی قیادت کی ہے وہ مثالی ہے ، کامران اکمل اچھا پرفارم کر رہے ہیں اور ہماری ٹیم کا کمبی نیشن اچھا ہے کراچی کو شکست دینے کی کوشش کریں گے ۔ وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ کوئٹہ کے غیر ملکی کھلاڑیوں کا پاکستان آنے سے انکار افسوسناک ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں